حیدرآباد۔28۔اپریل(اعتماد نیوز)جئے رام رمیش نے آج ٹی آر ایس پر تنقید کرتے
ہوئے کہا کہ تشکیل تلنگانہ میں ٹی آر ایس کا رول صفر رہا ہے۔ مرکزی وزیر
نے آج حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سے ہی صحیح
معنوں میں ترقی ممکن ہے۔ اور ٹی آر
ایس حکومت سازی کے لئے عددی طاقت سے
محروم رہیگی۔جئے رام رمیش نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں
کانگریس نے جد و جہد کرتے ہوئے تلنگانہ کے مسئلہ کو حل کی ہے۔ انہوں نے کہا
کہ اگر تحریک تلنگانہ کے مقصد کی تکمیل کے لئے ذمہدار حکومت کا قیام بھی
ضروری ہے۔